نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نکاسی آب کے سسٹم کی تنصیب میں لاپرواہی کا انکشاف، آڈ ٹ رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں پسنجر ٹرمینل عمار ت کی چھت کیلیے سیفن ڈرین ایج سسٹم کی تنصیب میں لاپرواہی کا انکشاف کیا گیا . رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پسنجر ٹرمینل عمار ت کی چھت کیلیے سیفن ڈرین ایج سسٹم 7کروڑ 20لاکھ روپے میں خریداگیا .

چھت کے لیے مناسب ڈرین ایج سسٹم کا انتخاب نہیں کیا گیا . سیفن ڈرین ایج سسٹم کے ڈیزائن کو بارش کے مطابق ڈیزائن نہیں کیا گیا . گزشتہ سال 13اگست کواسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش سے نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہوا تھا . رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث چھت ٹپکنے سے کنکورس ہال،ڈومیسٹک ارائیول ،سی آئی پی لاؤنج اور انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں پانی داخل ہوا . اسلام آباد ایئرپورٹ کے مختلف حصوں سے سیلنگ بھی نیچے گری . رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بارش سے سیلنگ گرنے اور پانی سے متعدد انسٹالیشن کے نقصان کا تخمینہ بھی نہیں لگایا گیا . آڈٹ حکام نے اگست اور ستمبر 2020 میں معاملے کو اٹھایا لیکن پراجیکٹ منیجمنٹ نے جواب نہیں دیا . . .

متعلقہ خبریں