نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نکاسی آب کے سسٹم کی تنصیب میں لاپرواہی کا انکشاف، آڈ ٹ رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں پسنجر ٹرمینل عمار ت کی چھت کیلیے سیفن ڈرین ایج سسٹم کی تنصیب میں لاپرواہی کا انکشاف کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پسنجر ٹرمینل عمار ت کی چھت کیلیے سیفن ڈرین ایج سسٹم 7کروڑ 20لاکھ روپے میں خریداگیا۔ چھت کے لیے مناسب ڈرین ایج سسٹم کا انتخاب نہیں کیا گیا۔ سیفن ڈرین ایج سسٹم کے ڈیزائن کو بارش کے مطابق ڈیزائن نہیں کیا گیا۔گزشتہ سال 13اگست کواسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش سے نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث چھت

ٹپکنے سے کنکورس ہال،ڈومیسٹک ارائیول ،سی آئی پی لاؤنج اور انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں پانی داخل ہوا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے مختلف حصوں سے سیلنگ بھی نیچے گری۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بارش سے سیلنگ گرنے اور پانی سے متعدد انسٹالیشن کے نقصان کا تخمینہ بھی نہیں لگایا گیا۔ آڈٹ حکام نے اگست اور ستمبر 2020 میں معاملے کو اٹھایا لیکن پراجیکٹ منیجمنٹ نے جواب نہیں دیا۔

Recent Posts

وہ فلم جس نے سلمان خان کا کیریئر تباہ ہونے سے بچا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام…

1 min ago

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی…

4 mins ago

کفایت شعاری مہم، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے…

13 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

23 mins ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

47 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

54 mins ago