خیبر پختون خوا میں پولیو کا ایک اورکیس رپورٹ

خیبرپختونخوا(قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا .

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا .

20 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے .

یہ بھی پڑھیں:

ای اوسی کے مطابق متاثرہ بچے کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے گئے . نیاکیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 8ہوگئی .

حکام کے مطابق تمام متاثرہ 8بچوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان تحصیل میر علی اور میران شاہ سے ہے .

. .

متعلقہ خبریں