اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر بھارتی اداکاروں سے متعلق ایسی کئی خبریں جو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں لیکن یہی اداکار اسلام کے حوالے سے بھی خبروں سے میں رہتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سشمیتا سین:
بھارتی اداکارہ سشمیتا سین ویسے تو اداکارہ بھی ہیں لیکن مس انڈیا کے عہدے پر بھی رہ چکی ہیں، ساتھ ہی ساتھ سشمیتا سین اسلام کے حوالے سے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کھل کر چکی ہیں۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ نے قرآن مجید کی سورہ عصر کی تلاوت بھی کی تھی، جبکہ وہ قرآن کو پڑھ صرف اس لیے رہی ہیں تاکہ اسے سمجھ سکیں۔
سشمیتا بتاتی ہیں کہ قرآن پڑھنے کا تجربہ انہیں ایک ایسے احساس میں متبلا کر رہا ہے جو انہیں سکون بخشتا ہے۔
نانا پاٹیکر:
نانا پاٹیکر نے ہمیشہ اپنی فلموں کے ذریعے مداحوں اور ناظرین کو ایک ایسا تفریح بھرا کانٹینٹ فراہم کیا ہے جس میں سماج سے متعلق سچائی موجود ہوتی تھی۔
لیکن فلموں کے ساتھ ساتھ اصل زندگی میں بھی نانا پاٹیکر نے سب کے دل جیت لیے ہیں۔ بھارتی اداکار کی جانب سے خودکشی سے متعلق ایک ایسا بیان دیا گیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہے کیونکہ قرآن مجید نے خود کشی کو حرام اور گناہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ اللہ کی مرضی کے خلاف ہے۔ اداکار کی جانب سے کہنا تھا کہ قرآن کی تعلیم نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔
نانا پاٹیکر بھارت میں کسانوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر غمزدہ تھے، جبکہ اس حوالے سے انہوں نے اپنی فلموں کی کمائی کا ایک حصہ 113 فیملیز میں بانٹ دی ہے، اداکار ان فیملیز میں رقم تقسیم کر رہے تھے جن کے سربراہ نے دوران احتجاج خود کشی کر لی۔
واضح رہے مودی حکومت کی جانب سے کسان مخالف قوانین لائے گئے تھے جس کے بعد کسانوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا تھا۔
پرینکا چوپڑا:
بھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑا کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرتی ہیں، ایک ایسا ہی بیان انہوں نے اس وقت دیا جب صحافی نے ان سے پُر سکون لمحات کے بارے میں پوچھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے مغرب کی اذان کا وقت کافی اچھا لگتا ہے، اداکارہ کے لہجے سے معلوم ہو رہا تھا گویا وہ اذان کو بڑے ہی دھیان سے سنتی ہیں اور انتظار کرتی ہیں کہ کب دوبارہ اذان ہو۔ اداکارہ کو اذان کا وقت بے حد پسند ہے جس میں انہیں سکون ملتا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ میرے والد مسجد میں تلاوت کیا کرتے تھے جبکہ مجھے بھی اسلام سے متعلق آگاہی ہے۔
اکشے کمار:
عام طور پر اداکار اکشے کمار فلموں میں ہی دکھائے دیتے ہیں لیکن ان کا ایک بیان بھی کافی مشہور ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔
اکشے کمار حب الوطنی کو مذہب پر ترجیح دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ ہم سب بھارتی ہیں اور بھارتی بن کر رہیں۔
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel