حج کے لئے تمام تیاریاں مکمل رواں سال 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں . سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج2022 کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اورمقامات مقدسہ پرعازمین حج کوبہترین سہویات کی فراہمی کے لئے انتظامات مکمل ہیں .

وزارت حج کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال عازمین کے لئے حج اسمارٹ کارڈ نافذ کیا جائے گا جس میں حج اورمتعلقہ شخص سے متعلق معلومات ہوں گی . حج کے دوران بہترین انتظامات کی فراہمی کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا . رواں سال 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں