سعودی عرب میں کرپٹ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 207 افراد گرفتار

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سعودی عرب کے موجودہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے اختیارات و انتظامات اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد 2017ء کے آغاز سے ہی کرپٹ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کارروائیاں شروع کروا دی تھیں۔ اس معاملے میں شاہی خاندان کے اہم افراد کو بھی معاف نہیں کیا گیا اور ان سے منی لانڈرنگ اور کرپشن وغیرہ کے الزامات کے سلسلے میں کروڑوں ریال کی رقم وصول کر کے شاہی خزانے میں جمع کروائی جا چکی ہے۔
اب تک سینکڑوں سول اور فوجی افسران کو سخت سزائیں بھی دی جا چکی ہیں۔سعودیہ میں کرپٹ عناصر کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 207 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں فوجی اور سول محکموں اور اداروں کے حکام اور مقامی اور غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں۔

بدعنوانی کے انسداد کے لیے قائم کمیشن ”نزاہہ‘ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ کارروائی میں گرفتار کیے گئے افراد کا تعلق 11 وزارتوں سے ہے۔

نزاہہ کی جانب سے شہریوں اور مختلف اداروں ے تعاون سے مانیٹرنگ ٹیموں نے ذی الحج کے مہینے میں کرپشن کے شبے میں 461 افراد سے پوچھ گچھ کی۔ جس کے بعد ان میں سے 207 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار کیے گئے افراد پر رشوت وصول کرنے، عہدے اور اختیارات کا ناجائز استعمالاور دھوکا دہی سمیت دیگر الزامات ہیں۔ حراست میں لیے گئے ملزمان کا تعلق وزارت داخلہ، وزات دفاع، وزارت تعلیم، نیشنل گارڈز، صحت، دیہی امور، ہاؤسنگ، ماحولیات، پانی، زراعت، تعلیم، تجارت ، سماجی ترقی اور وزارت اطلاعات سے ہے۔

Recent Posts

لاہور سے شارجہ جانے والے مسافر سے 670 گرام ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہورائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 670 گرام ہیروئن بھرے کیپسولز…

3 mins ago

ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کافیصلہ ہو گیا

ہانگ کانگ (قدرت روزنامہ )ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے روایتی حریف…

6 mins ago

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں جو نام ای سی ایل میں تھے نکال دئیے، وزیر قانون

ایک بار ای سی ایل میں نام آنے پر ریویو میں جانا پڑتا ہے، اعظم…

15 mins ago

علی امین گنڈاپور نے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے سرکاری ملازمین کی رہائی پر بڑا اعلان کر دیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے بعد رہا ہونے…

19 mins ago

بعض اوقات سپریم کورٹ کا ایک جملہ لکھنے سے 18, 18 سال تک کیسز چلتے رہتے ہیں، چیف جسٹس

اپنے حکم نامے میں ایسی کوئی آبزرویشن نہیں دیں گے جس سے دوبارہ مقدمہ شروع…

25 mins ago

اسلام آباد میں بہادر خاتون نے کار چور کو دبوچ کر واردات ناکام بنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بہادر خاتون نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے کار چوری…

27 mins ago