صدر نے الیکشن اور نیب ترمیمی بلز نظر ثانی کیلیے واپس بجھوا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن اور نیب ترمیمی بلز کو نظر ثانی کے لیے واپس بجھوا دیے ہیں۔ بل آئین کے آرٹیکل 75 کی شق ایک بی کے تحت واپس وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوائے گئے ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور اس کی کمیٹیاں دونوں بلوں پر نظر ثانی اور تفصیلی غور کریں، قانون سازی کی تجاویز پر مطلع نہ کر کے آرٹیکل 46 کی خلاف ورزی کی گئی، بل جلد بازی میں 26 مئی کو اسمبلی اور 27 مئی کو سینیٹ سے منظور ہوئے۔

عارف علوی نے کہا کہ قانونی برادری اور سول سوسائٹی کے ساتھ مشاورت کی جانی چاہیے، اوورسیز پاکستانی محنت سے کمائی دولت کے ذریعے ملکی ترقی میں کردار کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی 2018 اور 2014 میں اوورسیز کے ووٹ کے حق کی توثیق کی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں بہتری لا کر بیرون ملک سے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جاسکتا ہے، عدالت نے کہا کہ آئی ووٹنگ تھرڈ پارٹیز کی جانب سے محفوظ قرار دیا جا چکا ہے، آرٹیکل 17 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ سے روزانہ 8.5 ارب ڈالر کے محفوظ لین دین کی جاتی ہے، پاکستان کی ووٹنگ مشین میں پیپرٹریل کا پورا سسٹم موجود ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین بیلٹ پیپر کی چھپائی اور گنتی میں مدد دیتی ہے، پاکستان میں ہر الیکشن کے نتائج کو چیلنج کیا جاتا ہے، ہر حکومت پر الزامات لگتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترامیم ایک قدم آگے جانے اور گھبرا کر دو قدم واپس پلٹ جانے کے مترادف ہیں، ترامیم الیکشن میں شفافیت اور بہتری لانے کے عمل میں تاخیر لانے کے مترادف ہیں، پارلیمنٹ ان قوانین پر پیچھے کی جانب مت جائے بلکہ مزید بہتری لا کر نفاذ یقینی بنایا جائے۔صدر نے کہا کہ ترمیم سے بار ثبوت استغاثہ پر ڈال کر اسے 1898 کے فوجداری قوانین جیسا بنا دیا گیا، ترامیم سے کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ثابت کرنا نہ ممکن بنا دیا گیا، نیب قانون میں ترامیم سے پاکستان میں احتساب کا عمل دفن ہو جائے گا۔
عارف علوی نے کہا کہ نیب ترامیم اسلامی فقہ کی روح کے بھی خلاف ہیں، نیب ترامیم سے غیر قانونی اثاثوں کی منی ٹریل حاصل کرنا نن ممکن ہو جائے گا، ترامیم منظور کرنے سے عدالتوں میں میگا کرپشن کے کیسز بے نتیجہ ہو جائیں گے، کرپشن کے خاتمے کے لیے احتساب کے عمل کو مزید مضبوط ہونا چاہیے تھا۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

4 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

17 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

20 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

29 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

41 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

48 mins ago