معاشی کارکردگی : عمران خان نے اپنے اور شہباز دور حکومت کا موازنہ کردیا

دیر بالا(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنے دور حکومت اور شہباز حکومت کی معاشی کارکردگی کا موازنہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے دیر بالا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول، بجلی،گیس مہنگی ہونے سے ساری چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں، ہم ملک کی دولت میں اضافہ کرنےکی کوشش کررہے تھے، ہم کوشش کر رہے تھے کہیں اورسے پیسےجمع کرکے لوگوں کا بوجھ کم کریں، ہم نے پاکستان کی تاریخ میں سب سےزیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔
اپنے دور حکومت میں معاشی کارکردگی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں ملکی آمدنی میں 6فیصداضافہ ہوا، ہم جب حکومت میں آئے تو 16 ہزار 180روپے اوسط آمدنی تھی، ہمارے ساڑھے 3 سال میں 26 ہزار 300 روپے اوسط آمدنی ہوئی، ہمارےدورمیں اوسط آمدنی میں 62فیصداضافہ ہوا۔
سابق وزیراعظم نے بتایا کہ ہم صحت کارڈلائے، سودکےبغیرغریبوں کوقرضےفراہم کیے، ہم نےساری کوشش کی ملکی عوام پربوجھ کم کیاجائے، ہمارےدورمیں برصغیرمیں سب سےزیادہ روزگارپاکستان میں تھا۔
شہباز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سربراہ آصف زرداری،شہبازاورنوازشریف ہیں، امپورٹڈحکومت کےتینوں سربراہوں کےپیسےباہرپڑےہیں، رات کواس امپورٹڈحکومت نےعوام کوایک اورتحفہ دیا اور رات کے اندھیرےمیں 45 فیصدگیس کی قیمت بڑھادی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اچھی بھلی حکومت چل رہی تھی،ریکارڈبرآمدات تھیں، یہ حکومت جب سےآئی ہے10فیصدبرآمدات میں کمی آچکی ہے، ریکارڈ فصلیں ہوئیں،آئی ٹی برآمدات میں 75فیصداضافہ ہوا۔
شہباز حکومت کی معاشی کارکردگی کے حوالے سے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کے30دنوں میں آٹےکی قیمت 38فیصدبڑھی، بڑےگوشت کی قیمت میں 20فیصداضافہ ہوا، حمزہ شہبازکامرغی کاکاروبارہے،قیمت میں 26فیصداضافہ ہوا، دودھ،تیل اورگھی کی قیمتوں میں 50فیصداضافہ ہوا، دالوں کی قیمتوں میں 22فیصداضافہ ہوا،عانڈوں کی قیمتوں میں 24فیصداضافہ ہوا۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

2 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago