سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف میں مبتلا ہو گئے


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختون خواہ کے مالاکنڈ ڈویژن کے ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،

جس کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہوگئے . میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات، مینگورہ اور گردونواح میں محسوس کیے گئے،

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کیا گیا .

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 191 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل دوڑے اور کھلے آسمان تلے جمع ہو گئے، زلزلے کے جھٹکے کئی سینکڈ تک جاری رہے

تاہم ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی . خیال رہے کہ اس سے قبل بھی خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں مہمند، دیر بالا،

کوہاٹ، صوابی، ملاکنڈ، سوات، مینگورہ شہر اور شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور گہرائی 175 کلومیٹر تھی .

. .

متعلقہ خبریں