سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے عازمین حج کے لئے جاری کیے گئے منصوبے روڈ ٹو مکہ کے تحت رواں برس پاکستان سمیت پانچ ممالک کے زائرین فاہدہ اُٹھا سکیں گے
عرب میڈیا رپورٹ ۔کے مطابق روٹ ٹومکہ منصوبے کا یہ چوتھا سال ہوگا جس کے ذریعے بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کو ان کے ملکوں میں ہی امیگریشن کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس سال پانچ ممالک جن میں پاکستان، ملائیشیا ، انڈونیشیا، مراکش اور بنگلہ دیش شامل ہیں کےعازمین حج کو روٹ ٹومکہ منصوبے کے تحت مملکت لایا جائے گا۔
روٹ ٹو مکہ منصوبے کے تحت آنے والے عازمین کا امیگریشن ان کے ملکوں میں ہی کرلیا جاتا ہے جب یہ عازمین مملکت پہنچتے ہیں تو صرف بارکوڈ سکین کرکے انہیں بسوں میں سوار کردیاجاتا ہے۔منصوبے کے تحت آنے والے عازمین کا سامان بھی ان کے ملکوں سے ہی لے لیا جاتا ہے۔ انہیں مملکت آنے کے بعد سامان کےلیے پریشان نہیں ہونا پڑتا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…