فردوس عاشق کو وزیراعظم سے ملاقات سے بھی روکے جانے کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے بھی روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کئی جتن کیے،وہ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے گورنر ہاؤس کی انتظار گاہ میں منتظر رہیں۔وزیراعظم گورنر ہاؤس کے کمرے سے نکلے تو فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں وزیراعظم سے ملاقات سے روک دیا۔
ہیلی کاپٹر کی طرف سے جاتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے چلتے چلتے فردوس عاشق اعوان کا موقف سنا ،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اُن کے ساتھ پنجاب میں یہ کیا ہوا۔جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ آپ کو بہتر پتا ہو گا۔

میں نے تو پہلے ہی آپ کو بڑی مشکل سے بھجوایا تھا۔یہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اسمبلی آئی تھیں لیکن سکیورٹی سٹاف نے انہیں اسمبلی کے ایوان میں جانے سے روک دیا۔ اس پر پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ جس کام کے لیے آئی تھی وہ ہو چکا ہے میں لیٹ ہوں ، معاون خصوصی ہونے کے ناطےاسمبلی جانےکی اجازت تھی ، اب معاون خصوصی ہوں اور نہ ہی ممبر اسمبلی ہوں ، اب اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کا نوٹس لیا۔اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ انہیں پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے پر وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب نے حیرت کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کرانےکاکہاہے،انہوں نے حیرانی کا اظہار کیا،گورنرپنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی معاملے پر حیران ہوئے۔ فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ وہ تو تقریب حلف برداری میں شریک ہونے جارہی تھی، بہتر ہوتا کہ انہیں فون کرکے بتایاجاتا، وہ نہیں سمجھتی کہ اسپیکر کے نشانے پر ہیں،اسپیکر کا ایسا مزاج نہیں،اگر اسپیکر ملوث نہیں تو وہ اس کی تحقیقات کرائیں،اسپیکر پنجاب کا رویہ ایسا نہیں ہوسکتا۔

Recent Posts

وہ فلم جس نے سلمان خان کا کیریئر تباہ ہونے سے بچا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام…

1 min ago

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی…

4 mins ago

کفایت شعاری مہم، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے…

13 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

22 mins ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

46 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

53 mins ago