ملک ریاض کی بیٹی کا کام نکلوانے کیلئے فرح گوگی کے ذریعے خاتون اول کو ہیرے کی انگوٹھی کا تحفہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک ریاض کی بیٹی امبر اور ملک ریاض کی ایک اورآڈیو کال لیک ہو گئی۔ آڈیوکال میں فرح گوگی سے ہونی والی ڈیل پر بات ہو رہی ہے۔بشری بی بی نے ایک کروڑ مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی مانگی اور بتایا کہ عمران خان کہہ رہا ہے کہ کل سائٹ کے تالے کھل جائیں گے ۔

آڈیو کال میں امبر اپنے والد کو فرح گوگی کی فرمائشیں بتارہی ہے۔ جس پر ملک ریاض رضا مندی ظاہر کررہے ہیں ۔ مبینہ آڈیو کال میں گفتگو کے دوران ملک ریاض اور امبر، فرح گوگی سے متعلق بات چیت اور فرمائشوں کا تذکرہ کررہے ہیں۔ امبر کے مطابق انہوں نے پہلے بشریٰ بی بی کیلئے 3کیرٹ ہیرے کی انگوٹھی بنوائی لیکن فرح گوگی نے انہیں کہا ہے کہ یہ تحفہ بشریٰ بی بی کے شایان شان نہیں،خاص دوست کو پسند نہیں آیا،امبرنے کہا کہ بی بی کو تین نہیں 5 کیرٹ کا ہیرا چاہیے۔

ملک ریاض نے امبر سے کہا کہ لیٹر بھی نہیں آیا،تالے بھی لگے ہیں۔جس پر امبر نے کہا کہ لیٹر جلد مل جائے گاعمران خان نے یقین دہانی کروائی ہے۔ملک ریاض کو بیٹی بتا رہی ہیں کہ بشری بی بی کو عام چیز نہیں 5 کیرٹ قیمتی ہیرے کا سیٹ دیا جائے اس کے بعد ہی ان کا کام کیا جائے گا۔واضح رہے کہ فرح گوگی بزدار کو کنٹرول کرتی تھی اور سارا کرپشن کا مال بنی گالہ میں بھیجا جاتا تھا۔عمران خان کے سابق قریبی دوست عون چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ صوبہ پنجاب کو بزدار دو ر میں فرح گوگی اور اس کا شوہر چلاتے رہے۔ اس گینگ میں خاتونِ اول کی دوست فرح ‘گوگی’، احسن جمیل گجر اور بعد میں ان کا تحفہ عثمان بزدار سامنے آیا ۔پنجاب میں زبان زدِ عام تھا کہ کس کے کہنے پر تقرریاں و تبادلے ہوتے تھے؟ رات کو خواب آتا تھا، دن کو بیگ آ جاتا تھا اور اس پر فیصلہ ہو جاتا تھا۔ “کون سے ڈپٹی کمشنر، کمشنر، پرنسپل سیکرٹری کی پوسٹنگ پیسوں کے بغیر ہوئی؟ چیف انجینیئر تک تو پیسے دے کر لگتے رہے ہیں۔ جبکہ عمران خان اس بھی اس چیز سے لاعلم نہیں تھے کیونکہ خواب بنی گالہ میں دیکھے جاتے تھےاور بیگ لاہور پہنچ جاتا تھا۔

Recent Posts

ہزارہ یونیورسٹی کس طرح سولر سسٹم سے کروڑوں روپے کما رہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ماحول دوست 300 کلو واٹ آن گریڈ سولر…

5 mins ago

بڑھتی ہوئی گرمی میں اے سی کے متبادل سستے آپشنز کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایئر کنڈیشن اور ایئر کولر…

11 mins ago

پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میں آگیا، مگر قیمت کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالآخر آگیا وہ پھل جس کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے،…

20 mins ago

حالیہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار متنازعہ ترین رہا ہے، اصغر اچکزئی

چمن(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب…

31 mins ago

کرغستان میں پھنسے طلبہ کیلئے حکومت بلوچستان نے خصوصی ڈیسک قائم کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے کرغستان میں پھنسے طلبہ کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردیا ۔…

37 mins ago

کوئٹہ پریس کلب واقعہ قابل مذمت، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، پی ٹی آئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف بلوچستان کے اسپیشل کمیٹی برائے اکاﺅنٹیبلٹی ڈسپلن سکیڈ کے سربراہ ڈاکٹر عمر…

42 mins ago