رانا ثناء اللّٰہ سن لو، عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، عثمان ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سن لو، عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے . بنی گالہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ ہم کہہ دیتے ہیں رانا ثناء اللّٰہ آپ ہماری ریڈ لائن کراس نہ کرنا .


انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ نے ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش کی تو اگلے پچھلے سارے حساب برابر ہوں گے .
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عہدے کی طاقت، ریاستی مشینری کے پیچھے چھپنے والوں کو عوام سبق سکھائیں گے . اُن کا کہنا تھا کہ عوام انہیں وہ سبق سکھائیں گے کہ یہ عمران خان کا نام لینا بھی بھول جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں