معروف گلوکارہ بچے کی پیدائش کے ایک دن بعد جان کی بازی ہار گئیں

ملائیشیا (قدرت روزنامہ) معروف گلوکارہ ستی سارہ رئیس الدین بچے کی پیدائش کے ایک دن بعد جان کی بازی ہار گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی معروف خاتون ستی سارہ رئیس الدین اپنے چوتھے بچے کو جنم دینے کے ایک روز بعد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں۔کورونا کے باعث 37 سالہ ملائیشین گلوکار بچے کی پیدائش سے قبل آکسیجن کی کمی کے باعث کومے میں چلی گئیں۔
جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا تھا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئیں۔ستی سارہ رئیس الدین کے شوہر کا کہنا ہے کہ کومے میں جانے سے قبل ان کی اہلیہ قرنطینہ میں تھیں جہاں سے انہوں نے ویڈیو کال کی تھی اور بے حد رو رہی تھی۔ستی سارہ رئیس الدین کے خاندان کے تمام افراد کو 25 جولائی کو کورونا ہوا تھا۔

کورونا ہونے کے بعد ستی ستارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو بھی شئیر کی جس میں انہیں اور ان کے بچوں کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

ستی سارہ کے انتقال کے بعد ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر دکھ کا اظہار بھی کیا ہے۔ملائیشیا کے بادشاہ اور ملکہ نے بھی ستی سارہ کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے اور ان کی روح کے بلندن درجات کے لیے دعا کی ہے۔اب تک ملائیشیا میں کرونا سے کل اموات کی تعداد 10ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 86 افراد چل بسے ،۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 506 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3884 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,075,504 ہوگئی ہے جن میں سے 967,073 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 86 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 004 ہوگئی ہے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.84 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

16 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

32 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

1 hour ago