گستاخانہ بیان بی جے پی کے گلے پڑگیا قطر ، کویت ، ایران میں بھارتی سفیروں کی طلبی امارات، سعودیہ و دیگرمسلم ممالک میں ”بائیکاٹ انڈیا” کی مہم چل پڑی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان پرمسلم ممالک میں شدید ردعمل ،قطر ، کویت اور ایران میں بھارتی سفیروں کو طلب کرلیاگیا،سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، دوسری جانب مصر، سعودی عرب،

قطر، بحرین اورکویت و دیگر عرب ممالک میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم بھی چل پڑی ہے اور بھارت سے درآمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے . مفتی اعظم عمان احمد بن حمد الخلیلی نے بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ترجمان کا یہ اقدام ہر مسلمان کے خلاف ہے، اس پر مشرق سے مغرب تک تمام مسلمانوں کو ایک ہونا چاہیے .

علاوہ ازیں بھارتی شہروں میں بھی احتجاج اور ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی،بھارتی شہروں میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے 1500 مسلمان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اورمتعدد افرادکوگرفتارکرلیا . کانپور میں احتجاج کی کال پر سخت سکیورٹی لگائی گئی ہے،گذشتہ روز دوگروپوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں، پولیس نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے مسلمان مظاہرین پر پتھراؤ کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، ادھر بریلی میں سخت احتجاج کے پیش نظرکرفیو نافذ کردیا گیا . یاد رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور پیغمبر اسلام کے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی . بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے شدید ردعمل کے بعد پارٹی ترجمان نوپور شرما کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے، اس کے علاوہ نئی دہلی میں بی جے پی کے میڈیا ہیڈ نوین جندال کو بھی گستاخانہ ٹوئٹ پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کردیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں