ڈالر کی پھر اونچی اڑان جاری، انٹر بینک میں ایک روپیہ 58 پیسے مہنگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ڈالر کی پھر اونچی اڑان جاری، انٹر بینک میں ایک روپیہ 58 پیسے مہنگا ہوگیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتہ کے پہلے روز آج اںٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 58 پیسے کے بڑے اضافے کے بعد ڈالر 199 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے .

دو روز پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ رک گیا تھا، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر دوبارہ مہنگا ہو گیا تھا، اسٹاک مارکیٹ بھی بدترین مندی کا شکار ہو گئی .
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے کے بعد جمعہ کا دن پاکستانی روپے اور اسٹاک مارکیٹ کیلئے مایوس کن ثابت ہوا .
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں کمی کا 5 روز سے جاری سلسلہ رک گیا .

واں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا .

یوں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 197 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 197 روپے 92 پیسے ہو گئی . جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے کے اضافے سے198.50روپے کی سطح پر جاپہنچا . دوسری جانب توانائی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے اسٹاک مارکیٹ پر بھی بہت برے اثرات مرتب ہوئے . جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 904.75 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 41333.16 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا . کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.14 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 67 لاکھ 3 ہزار 894 شیئرز کا لین دین ہوا . بدترین مندی کے باعث ایک ہی دن میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا .

. .

متعلقہ خبریں