وزارت داخلہ کا اہم اقدام،ارکان پارلیمنٹ کا اسلحہ کوٹا سسٹم ختم کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزرا ت داخلہ کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے لئے اسلحے کا کوٹہ سسٹم ختم کردیاگیا ۔ ارکان اپنے نام پرصرف ایک اسلحہ لائسنس حاصل کرسکیں گے ۔

نجی ٹی وی 92نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیر ممنوعہ بور کا لائسنس سیکرٹری داخلہ جاری کرسکے گا جبکہ ممنوعہ بورکے لائسنس د ینے کااختیاروزیرداخلہ کے پاس ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس کے اجرا کے لئے پرانا طریقہ کار نہیں چلے گا، پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں دو لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے تھے جن میں ایک لاکھ لائسنس کلاشنکوف اور ٹرپل ٹو کے لئے جاری ہوئے تھے۔

کابینہ نے وزارت داخلہ کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اراکین کا اسلحہ کوٹہ سسٹم ختم کردیا گیا۔

Recent Posts

وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے رابطہ کرکے وہاں…

2 hours ago

میں نے خود شمعون عباسی کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا، شیری شاہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اداکار و…

2 hours ago

ریچا چڈھا کا ‘ہیرامنڈی’ کیلئے 99 ری ٹیک دینے کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے سنجے…

2 hours ago

آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی

ڈبلن(قدرت روزنامہ) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے…

3 hours ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاک افغان بارڈ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت…

3 hours ago