آپ کا حشر بھی سدھو موسے والاجیسا ہوگا ، بھارتی اداکارسلمان خان کو دھمکی آمیز خط موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا

جس میں دھمکی دی گئی کہ آپ کا بھی حشر سدھو موسے والا جیسا ہوگا۔نجی ٹی وی ٹونٹی فور کے مطابق سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان نے باندرہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے

جس میں سلمان خان اور ان کے والد نے وہ خط بھی پیش کیا ہے جس میں انہیں دھمکی دی گئی تھی کہ آپ کا حشر بھی سدھو موسے والا جیسا ہوگا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز خط سلیم خان کے گارڈ کو اس جگہ سے ملا جہاں وہ صبح کی سیر کے بعد بیٹھتے تھے۔

خط میں سلمان اور سلیم خان کو سدھو موسے والا جیسی حالت کرنے کی دھمکی دی گئی ۔

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ممبئی پولیس نے گزشتہ دنوں سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی،

کیونکہ سدھو موسے والا کے قتل میں جس گینگسٹر کا نام آیا تھا اس نے سلمان خان کو 2008 میں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

44 mins ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

56 mins ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

1 hour ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

2 hours ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

2 hours ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

2 hours ago