پاک فوج کی حضور ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلح افواج نے حضور ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بھارتی حکام کے توہین آمیز اور اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتی ہے۔بھارتی حکام کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات انتہائی تکلیف دہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز بیانات بھارتی مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف نفرت کی نشاندہی ہے۔

۔اس سے قبل پاکستان نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمانوں کے گستاخانہ بیانات کے معاملے پر اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور سے بی جے پی کے دو سینئر عہدیداروں کے تضحیک آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ، بھارتی ناظم الامور کو بتایا کہ یہ بیانات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں کیوں کہ بی جے پی کے رہنماوں کے توہین آمیز بیانات سے نا صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت میں خطرناک حد تک اضافے پر گہری تشویش ہے ، بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جذبات اور ان کی صدیوں پرانی عبادت گاہوں سے محروم کرنے کی کوششیں ، ہندوستانی معاشرے میں اسلامو فوبیا کے واضح نتائج کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بی جے پی حکومت کی جانب سے ان عہدیداروں کے خلاف اقدامات اٹھانے میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کیا ، پاکستان بی جے پی کی قیادت اور حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بی جے پی کے عہدیداروں کے توہین آمیز تبصروں کی غیر واضح طور پر مذمت کریں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں کے خلاف فیصلہ کن اور قابل عمل کارروائی کے ذریعے ان کے خلاف جواب دہی کی جائے ، بھارت اقلیتوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے ، پاکستان ٰعالمی برادری، اقوام متحدہ اور او آئی سی سے بھارت میں خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے ‘ہندوتوا’ سے متاثر اسلامو فوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

11 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

18 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

27 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

53 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago