حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دیے بغیر عمران خان کسی سے بات نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں میں مرضی کی تبدیلیاں کر رہی ہے، انتخابات اسی سال ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان بجٹ کے بعد حکومت کےخلاف اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، باپ اور بیٹا وفاق اور ایک صوبے پر قابض ہوچکے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے ساری محنت ہماری تھی۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت قبل از گرفتاری ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیر داخلہ پیش ہوئے۔شیخ رشید کی درخواست پر سماعت جسٹس محمد طارق ندیم نے کی۔خیال رہے کہ شیخ رشید کے خلاف مختلف شہروں میں توہین مذہب کے 17 مقدمات درج ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

2 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

4 hours ago