دفاعی بجٹ معمول کے مطابق بڑھے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ معمول کے مطابق بڑھے گا، نوکری پیشہ پر نہیں اشرافیہ پر ٹیکس لگے گا . انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دفاعی بجٹ معمول کے مطابق بڑھے گا، کوئی ایکسٹرا آرڈنری نہ مانگا ہے نہ ہمارے پاس گنجائش ہے .

آمدنی کے حساب سے ٹیکس لیں گے .
حکومت لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہے،عمران خان حکومت نے 20 ہزار ارب قرضہ لیا . جان بوجھ کر مشکلات چھوڑ کر گئے . فیول نہیں منگوایا، ہم منگوا چکے ہیں . آئندہ برس 121 ڈالر واپس کرنے ہیں . حاجیوں کو ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی انہی کے پیسوں سے دی . عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں تو حکومت کے پاس نقصان کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں .

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہم نے معیشت بڑی اچھی چھوڑی، ایسا کوئی معاہدہ ہم نہیں چھوڑ کر گئے آئی ایم ایف سے جس کے تحت آپ کو پیٹرول ، گیس مہنگی کرنے پڑے گی .

عران خان کہتے ہیں کہ اگر مجھے لے کر نہیں آئے تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا . مجھے نہیں لے کر آئے تو ملک خدانخواستہ ملک ٹوٹ جائے گا خاکم بدہن . اگر آپ ملک اچھا چھوڑ کر گئے تھے تو ملک کا دیوالیہ ہونے کا کوئی چانس نہیں تھا . قبل ازیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ اور چوری کے الزامات پر سیاست کی ہے،ایل این جی کے سستی بجلی کے پاور پلانٹ جو ہماری حکومت نے لگائےتھےان کو عمران خان کے نہ چلانے سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ،اگر یہ ایل این جی پاور پلانٹ کی مخالفت نہ کرتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی .
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم حکومت چھوڑ کرگئے تھے تو لیاقت علی خان سے لے کرخان صاحب سے پہلے تک کا قرضہ 25 ارب تھا اور اکیلے عمران خان کی حکومت نے پونے چار سال میں 20 ارب قرضہ لیا . انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب پتہ چلا کہ ہماری حکومت جارہی ہے تو انہوں نے جان بوجھ کر تیل کی قیمتیں کم کردیں اور اس طرح جان بوجھ کر ہمارے لئے مشکلات پیدا کی گئیں .

. .

متعلقہ خبریں