یہ ذاتی تشہیر نہیں،وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اشتہارات کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اشتہارات کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ وزیراعظم کی ذاتی تشہیر نہیں ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پر اشتہارات کے خلاف دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی درخواست خارج کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے مطابق اشتہار میں ایسا کوئی مواد موجود نہیں جسے وزیراعظم کی ذاتی تشہیر قرار دیا جا سکے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے بڑی احتیاط سے اخبارات میں چھپے اشتہارات کا جائزہ لیا۔اشتہارات وزیراعظم کی ذاتی تشہیر نہیں بلکہ پاکستان اور ترکی کے خصوصی تعلقات سے متعلق ہیں۔اخباری اشتہار میں ترک صدر کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ عدالت معاملے میں دخل دے کر اشتہارات کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتی۔ ۔پاکستان اور ترکی کے عوام کے تعلقات بہت مضبوط ہیں اشتہار جاری کرنے سے گریز بھی کیا جا سکتا تھا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ عدالت بصورت دیگر بھی بلاجواز پاکستان ترکی تعلقات کے اشتہار کو متنازعہ نہیں بنائے گی۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

26 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

36 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

47 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

59 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

1 hour ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago