کروڑوں کی سرکاری زمین ہتھیانے والے افراد پکڑے گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) اینٹی کرپشن نے لاہور اور خانیوال میں کارر وائیاں کرتے ہوئے جعلسازی سے کروڑوں روپے کی سرکاری زمین ہتھیانے والے گروہ کو پکڑ لیا, لاہور ریجن بی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آسما انجم نے مفرور اشتہاری وقاص نوید کو شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا۔تحصیلدار ، پٹواری اور کلرک سمیت سات افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے, ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان محمد عامر نے تحصیلدار مظفر ، پٹواری عاشق حسین ، کالونی کلرک اطہر اقبال سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ تحصیلدار اور پٹواری نے جعلسازی سے پرائیویٹ مفاد کنندگان کے نام 495 کنال سرکاری زمین ٹرانسفر کردی تھی, ملزمان کے خلاف تھانہ خانیوال میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزمان نے سرکاری زمین کی جعلی دستاویزات تیار کرکے قومی خزانے کو روڑوں روپے کا نقصان پہنچایا,  پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

Recent Posts

چلتی ٹرین میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان کا سردھڑ سے جداہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے بے احتیاطی ایک اور قیمتی جان لے…

4 hours ago

ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکس لگایاجائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی جانب سے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش…

4 hours ago

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

4 hours ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

6 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

6 hours ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

6 hours ago