82یونٹ کا 41 ہزار 571 روپے بل محنت کش پریشانی کے عالم میں چل بسا

مریدکے(قدرت روزنامہ) آبادی کمبوہ کالونی ننگل ساہداں میں بجلی کا بل 82یونٹ کا 41 ہزار 571 روپے موصول ہونے پر محنت کش چل بسا .

مرحوم باپ کے بیٹے زید کے مطابق میرے ابو کی موت کی وجہ بجلی کا بل بنی کیونکہ میرے ابو بجلی کا زائد بل ملنے پر بہت پریشان تھے .

دادا بشیر نے اپیل کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف ہماری مدد کریں، میرا بیٹا مقصود چھوٹی سی دکان چلاکر گھر کا چولہا جلاتا تھا .

مقصود کے بھائی عابد کے مطابق بجلی والوں کے پاس گئے تو بل پورا جمع کرانے کا کہہ کر بھیج دیا، میرا بھائی تین مرلہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا . جاں بحق مقصود دو بچوں کا باپ تھا جبکہ ورثا نے احتجاج بھی کیا .

. .

متعلقہ خبریں