جنگلات میں پراسرار آگ ،کیا ملک دشمنوں نے طریقہ واردات بدل لیا؟ ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جڑواں شہروں میں محب وطن حلقوں کی طرف سے یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ آیا ہمارے ازلی و ابدی دشمنوں نے دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں نے تخریبی سرگرمیوں کا طریقہ واردات تبدیل کر لیا ہے؟ ماضی میں مساجد‘ امام بارگاہوں‘ مارکیٹوں میں بم دھماکے دشمن کے ایجنٹ کرانے میں مصروف رہے لیکن افغانستان سے

امریکی فوجوں کے انخلاء کے بعد (ن) لیگی حکومت کے 11اپریل 2022ء کو جمہوری طریقے سے اقتدار سنبھالنے کے ساتھ ہی ملک بھر کے پہاڑوں کے ساتھ ساتھ کراچی‘ لاہور اور دوسرے شہروں کی عمارات اور کمرشل پلازوں میں آگ لگنے کے یکے بعد دیگرے واقعات ہونے لگے ہیں۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق ہفتہ کو مال روڈ لاہور کے شاپنگ پلازہ میں آگ لگی‘ اس سے پہلے کراچی کی 15منزلہ کمرشل اور رہائشی عمارت مسلسل تین دن جلتی رہی۔ بلوچستان میں چلغوزے اور زیتون کے جنگلات کئی ہفتے جلتے رہے۔ ہفتہ کو خیبر پختونخوا کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی جس سے پہاڑوں پر رہائش رکھنے والی متعدد خواتین اور بچے جان کھو بیٹھے۔ اس سے پہلے مری‘ کوٹلی ستیاں‘ مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے یا لگائے جانے کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ جڑواں شہریوں کے بااثر لوگوں تک نے وزیراعظم شہباز شریف‘ پاکستان کے مقتدر حلقوں اور انکے انٹیلی جنس اداروں کی توجہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے اپیل کی ہے کہ دو مہینے کے اندر پاکستان کے قیمتی جنگلات‘ اربوں روپے مالیتی کاروباری مراکز وغیرہ کو کون جلا رہا ہے؟ کیا یہ ہمارے ازلی و ابدی دشمن کے تنخواہ دار ایجنٹ اور انکے سہولت کار ہیں جو پاکستان کی تباہی کے درپے ہیں؟ اگر جنگلات میں آگ سخت گرمی کی وجہ سے لگ رہی ہے تو پھر بلوچستان‘ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی حکومتوں کو پہاڑی علاقوں کے جنگلات کو آئندہ ہفتے محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی حفاظتی اقدامات کرنا ہونگے کیونکہ ہفتہ 4جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42سینٹی گریڈ رہا ‘ اتوار کو 43رہا‘ جبکہ پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں درجہ حرارت 43سینٹی گریڈ رہنے کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔

Recent Posts

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

5 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

18 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

25 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

35 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago