آپ روز آجاتے ہیں پیسے مانگنے، آپ کیوں کوئی پکا کام نہیں کرتے؟ پرنس سلمان نے شہبازشریف کی قیادتمیں آئے پاکستانی وفد کوکھری کھری سنا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف تاجر چیئرمین نشاط گروپ میاں محمد منشا نے کہا ہے کہ جو مشکل فیصلے کرنے تھے کچھ تو ہم نے کرلئے ہیں اور آگے چل کر کچھ اور بھی کرنا پڑیں گے لیکن میں بہت پر امید ہوں کہ دو تین ماہ میں چیزیں بہتر ہوجائیں گی۔جس دن پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھی ہیں

میں اگلے دن واچ کررہا تھا جب میں سڑک پر جارہا تھا کہ ٹریفک کم تھی اس دن کے بعد تھوڑی سی ٹریفک کم ہوئی ہے لوگ غیرضروری سفر نہیں کررہے جس سے ہمارا تیل کا خرچ تھوڑا سا گھٹے گا، لوگ بہت سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔کچھ اور بھی چیزیں ایسی کرنے والی ہیں میں نے حکومت کے سینئر آفیسر، سیاستدانوں سے بات کی ہے کہ کچھ ایسی چیزیں کریں جو لوگوں کو امید بھی دیں۔ ان تمام مشکلات کے نتیجے میں آگے چل کر کوئی روشنی نظر آئے گی۔ دنیا کے سارے بڑے ایئرپورٹ نجی شعبے کے پاس ہیں۔آپ مثال کے طور پر لاہور کا ایئرپورٹ لے لیں اگر اس کو ہم پرائیوٹائز کردیتے ہیں اور یہ تین ماہ میں ہوسکتا ہے۔ اس کا جو فائدہ ہے لوگ کہیں گے کہ ایئرپورٹ پر جاتے ہیں بڑا آرام ہوگیا ہے تکلیف نہیں ہے ہمیں لوگوں سے وعدہ کرنا ہوگا کہ حالات بہتر ہوں گے۔پرائیویٹائزیشن اور اس قسم کی چیزیں کریں ہمیں لوگوں کو امید دینے کی ضرورت ہے۔ اگر perceptionتبدیل ہوجائے کہ پاکستان بحالی کی طرف گامزن ہے تو اس سے لوگ سرمایہ کاری بھی کریں گے باہر کے لوگوں کو بھی لے کر آئیں گے۔ برآمدات میں اضافے کے بغیر ہم تجارتی خسارہ کم نہیں کرسکتے، ہمیں ملک میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ لانا پڑے گی اور مجھے امید ہے کہ یہ ایسا ہوسکتا ہے۔

ابھی ہمارا حکومتی وفد سعودی عرب بھی گیا تھا تو پرنس سلمان نے ان کو یہی کہا ہے کہ آپ روز آجاتے ہیں پیسے مانگنے، آپ کیوں کوئی پکا کام نہیں کرتے۔ ہم آپ کے ملک میں30،40ارب ڈالر کی انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ اگر دوسری جانب آپ انڈیا کی جانب دیکھیں تو پرنس سلمان نے اپنے اکائونٹ میں ساڑھے7ارب ڈالر امبانی کی کمپنی ریلائنس میں ڈالے ہیں۔ اسی طرح بلیک روک جو انہوں نے اعلان کیا کہ ہم انڈیا میں100بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کریں گے اور40کر بھی دیا ہے۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

13 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

37 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

50 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

57 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

2 hours ago