وزیراعظم کا نوٹس بے سود، بجلی بحران سنگین، 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا نوٹس بھی بے سود ،ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے تک پہنچ گیا، بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 793 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ توانائی کے مطابق ملک میں بجلی بحران سنگین ہوگیا شارٹ فال 7 ہزار 793 میگاواٹ کی سطح تک پہنچ گیا، ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار207 میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی مجموعی طلب 27 ہزار میگا واٹ ہے، پانی سے 4 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 190میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 520 میگا واٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 107 میگا واٹ سولر پلانٹس سے 119 میگا واٹ پیدا کررہے۔

بگاس سے چلنے والے پلانٹس 178 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے ایک ہزار 749 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ اسلام آباد ریجن میں 6 سے 8 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، دیہات اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا، شدید گرمی کے مارے عوام واپڈا اور حکومت کو کوسنے لگے، بجلی کی بندش سے شہری پانی سے بھی محروم ہو گئے۔

Recent Posts

بی ایل اے دہشت گرد نے ہتھیار ڈال دیئے، صوبائی وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس

مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو…

1 min ago

سمندرپار پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

سعودی عرب 76.6کروڑ ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سمندر پار پاکستانیوں کا…

6 mins ago

بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے سامنے زمین بوس؛ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا

ٹرمپ کے امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل…

17 mins ago

کراچی میں انوکھا ولیمہ، جاپانی دلہن اور دولہے کا ساڑھے تین سالہ بیٹا بھی تقریب میں شریک

ننھا محمد زین تقریب کے دوران مختلف رسموں کو حیرت اورخوشی سے دیکھتا رہا کراچی(قدرت…

56 mins ago

بیرون ملک پاکستانی گروپ کی پی آئی اے کو 125 ارب میں خریدنے کی پیشکش

پی آئی اے کے 250 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 2000 روپے فی…

1 hour ago