5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کا معاملہ، الیکشن کمیشن سے 10 روز جواب طلب

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی آئی کی زینب عمر، سیموئیل یعقوب سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عامر سعید راں اور اظہر صدیق ایڈووکیٹس پیش ہوئے، وکلاء درخواست گزاران نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ہونے والے پارٹی ممبران صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا۔

وکلا درخواست گزاران کا مزید کہنا تھا کہ ان میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ممبران صوبائی اسمبلی بھی شامل تھیں، الیکشن کمیشن ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کی جگہ نئے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہا، الیکشن کمیشن قانون اور رولز کی خلاف وزری کررہا ہے۔

درخواست گزاروں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا، عدالت میں یقین دہانی کے باوجود الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کر رہا، عدالت فوری الیکشن کمیشن کو محضوض نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔

Recent Posts

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

21 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

34 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

41 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

51 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago