ہفتہ ، اتوار پوری چھٹی جبکہ جمعہ کے روز آدھی چھٹی، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہفتہ اتوار پوری اور جمعہ کے روز آدھی چھٹی کی تجویز دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سارے ملک میں ہفتے میں ہفتہ ، اتوار کو پوری اور جمعے کے روز آدھی تعطیل ہو یعنی ہفتے میں ساڑھے 4 دن کام ہو ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے جب کہ سڑکوں پہ ٹریفک کم ہوگی ، تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہوگی اس کے علاوہ کفایت شعار ی کے کلچر کو بھی فروغ ملے گا۔دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی رکاری ملازمین کے احتجاج کو نظرانداز کرتے ہوئے ہفتے کی سرکاری تعطیل بحال کرنے کی تجویز مسترد کر دی ،

وزیراعظم کے اس معاملے پر سخت موقف کی وجہ سے ہفتہ کو عام تعطیل کا معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا ۔ خیال رہے کہ شہباز شریف نے منصب سنبھالنے کے بعد ہفتے کی چھٹی ختم کردی تھی، وزیراعظم کے فیصلے کے خلاف سرکاری ملازمین سراپا احتجاج بھی رہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تاہم سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی تھی ۔ ادھر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا تھا ،

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں بینکس پیر سے جمعرات صبح 9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلے رہیں گے ، ان دنوں میں ڈیڑھ بجے سے سوا دو بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا جب کہ جمعے کو بینک صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، اس دوران ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا تاہم ملک بھر میں بینک ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔

Recent Posts

ویٹرنری ڈاکٹرز کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

12 mins ago

ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا 2 کروڑ 83 لاکھ 5 ہزار 7 سو 77 روپے کا بجٹ منظور

سوراب(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا بجٹ اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ، ممبران ڈسٹرکٹ…

24 mins ago

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

43 mins ago

حب، بوستان، تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے، علی حسن زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

47 mins ago

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

1 hour ago

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

1 hour ago