صوبائی وزیر اسدکھوکھر کے بھائی کا قتل، سیکیورٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کے قتل کے معاملے میں وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکورٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ندیم عباس ، ایس پی آپریشنز کینٹ صاعد عزیز، ایس پی سیکورٹی نے اپنے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔ انکوائری میں ڈی ایس پی ڈیفنس اور ایس ایچ او ڈیفنس سی نے بھی پیش ہو کر بیانات ریکارڈ کروائے۔ اگلے مرحلے میں سی سی پی او لاہور سمیت دیگر اعلی افسران کو طلب کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلی کی سیکورٹی کے دوران بلیو بک کے ایس او پیز فالو نہیں کیے گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دے دیا جس کی سربراہی ڈی آئی جی رینک کے افسر کریں گے۔ تحقیقاتی کمیشن واقعے میں غفلت برتنے والے افسران کا تعین کر کے وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گا۔ لاہور پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز سمیت پانچ افسران نے کمیشن کے سامنے بیانات ریکارڈ کروادیے۔

پولیس تفتیش کاروں نے کیس میں ایک اور اہم پیشرفت کرتے ہوئے ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا جس کی بابر سے تحقیقات جاری ہیں۔ سی آئی اے ماڈل ٹاون نے بابر نامی شخص کو گرفتار کیا۔ سی آئی اے کی حراست میں موجود ملزم عمر نے دوران تفتیش بابر کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ بابر نے مجھے شادی ہال کا راستہ سمجھایا۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

6 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

8 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

23 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

32 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

35 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago