غریب مزدور بجلی کا بل دیکھ کر دنیا سے چل بسا

مرید کے(قدرت روزنامہ) غریب مزدور بجلی کا بل دیکھ کر دنیا سے چل بسا، مقصود کے گھر کا 82 یونٹ کا 41 ہزار روپے کا بل آیا تھا۔تفصیلات کے مطابق بجلی کا زیادہ بل جان لیوا ثابت ہوا، مرید کے کا رہائشی مقصود بجلی کا بل زیادہ آنے پر دلبرداشتہ ہوکر انتقال کر گیا۔
مقصود مزدور اور دو بچوں کا باپ تھا، مقصود کے گھر کا بیاسی یونٹ کا اکتالیس ہزار روپے کا بل آیا تھا۔
لواحقین نے احتجاج کیا ، مقصود کے والد اور بھائی نے کہا کہ بل درست کروانے گئے لیکن جواب ملا کچھ نہیں ہوسکتا، بوڑھے والد نے حکومت سے اپیل کی کہ اس کے بجلی کےبل معاف کردیےجائیں۔
بھائی عابد کا کہنا تھا کہ میرا بھائی تین مرلہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا ، بجلی والوں کےپاس گئے بل پورا جمع کرانے کا کہہ کر بھیج دیا۔بوڑھے باپ بشیر کا کہنا تھا کہ بیٹا مقصود چھوٹی سی دکان چلاکر گھر کا چولہا جلاتا تھا ،وزیر اعظم شہباز شریف ہماری مدد کریں۔بیٹے زید نے کہا کہ میرے ابو بجلی کا زائد بل ملنے پر بہت پریشان تھے ، ان کی موت کی وجہ بجلی کا بل بنی۔

Recent Posts

مرحوم واجہ بشیر احمد بلوچ پبلک لائبریری جلد بحال کی جائے، تربت کے طلبا کا مطالبہ

تربت(قدرت روزنامہ)کلاتک سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے کہا ہے کہ ہمیں انتہائی افسوس کے…

5 mins ago

کوئٹہ میں خواتین کیلئے پنک بس سروس جلد فعال کی جائے، عورت فاﺅنڈیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عورت فاﺅنڈیشن کے خواتین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ…

23 mins ago

ہزارہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کو شدید گرمی میں پینے کا پانی فراہم کیا جائے، مکینوں کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے رہائشیوں علی حسن میر اور دیگر نے حکومت اور محکمہ واسا سے…

28 mins ago

بلوچستان بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 2024ءکے نتائج کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کنٹرولر بورڈعابدہ کاکڑ نے…

35 mins ago

گوادر میں باڑ کی تعمیر بلوچ عوام کو اپنی ہی زمین پر غیر بنانے کی سازش ہے، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی ترجمان نے ایک بیان میں پانچ جولائی کو گوادر میں…

41 mins ago

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس، پنجاب اور بلوچستان حکومت سے تفصیلات طلب

اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت…

47 mins ago