عمران خان نےسیاسی انتقام کیلئےغیرملکی سرمایہ کاروں سےبدلہ لیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نےسیاسی انتقام کیلئےغیرملکی سرمایہ کاروں سےبدلہ لیا،شہبازشریف کی ضدمیں آپ نےترک کمپنیوں کےساتھ کیاکیا ہے . اسلا م آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پشاورمیں خیبرپختونخوا کےعوام کےٹیکس کے پیسے کو استعمال کیاجارہاہے،فرح خان بشری ٰ بی بی اور عمرا ن خان کے لیے پیسہ بنانےمیں مصروف تھیں .


انہوں نے کہا ہے کہ چارسال مافیاکی جیبیں بھری گئیں سال میں پی ٹی آئی کی حکومت میں آٹااسمگل کیاگیاتھا . ان کا کہنا ہے کہ نیاالیکشن مانگ رہےہیں لیکن استعفےنہیں دینے اورمراعات سے مستفید ہونا ہے،الیکشن چاہیے تو جائیں قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں .

چند روز قبل وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان کے سیز فائر کا حکومتی سطح پر خیرمقدم کرتے ہیں، کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات میں سول اور ملٹری نمائندگی موجود ہے، کمیٹی جو فیصلہ کرے گی اس کی منظوری پارلیمان اور حکومت دے گی .

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان سے2021ء میں مذاکرات شروع ہوئے، یہ مذاکرات حکومتی سطح پر ہو رہے ہیں، افغان حکومت ان مذاکرات میں سہولت فراہم کر رہی ہے، مذاکرات میں سول اور ملٹری نمائندگی موجود ہے، سیز فائر کا حکومتی سطح پر خیرمقدم کرتے ہیں،مذاکرات کا دائرہ کار آئینی ہے، کمیٹی جو فیصلہ کرے گی اس کی منظوری پارلیمان اور حکومت دے گی .
وزیراطلاعات مریم اونگزیب نے پریس کانفرنس دوران مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت میں 4 وزرائے خزانہ تبدیل کئے گئے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کئے، آپ کے خلاف عدم اعتماد کو عوام نے دیکھا، گزشتہ حکومت کے غلط معاہدوں کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنا پڑا، یہ مہنگائی ،بے روزگاری اور بدتمیزی آپ کا تحفہ ہے، عمران خان نظمیں لگا کر اور جھوٹ بول کر عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے، جو نظمیں آپ پڑھ رہے ہیں اس پر آپ کو شرم آنی چاہئے، 90روپے میں وہ آٹا مل رہا تھا جو انسان نہیں کھا سکتے، ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری عمران خان کی دی ہوئی ہے، عمران خان کہتے تھے میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں ٹھیک کرنے نہیں آیا، ملک سے کارٹیلز اور مافیا کو ختم کر کے دکھائیں گے، عمران خان نے مہنگائی 3 سے 16 فیصد کر دی، آپ ہر 15روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاتے رہے لیکن ریلیف پر کبھی بات نہیں کی، حکومتی سطح پر کفایت شعاری کے فیصلوں سے آج شام تک آگاہ کر دیا جائے گا .
دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کفایت شعاری اور سادگی کا آغاز وزراء اور بطور وزیراعظم مجھ سے کیا جائے گا، اشرافیہ اور امیر طبقات سادگی اختیار اور وسائل کے ساتھ غریب عوام کیلئے آگے بڑھ کر قربانی دیں،کل میٹنگ میں سیاستدان ، سیکرٹریز، افسران کیلئے سرکاری اخراجات میں جائز کٹوتی کی جائے گی .
انہوں نے کہا کہ کل رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دل پر پتھر رکھ کر اضافہ کرنا پڑا، ہماری حکومت 11اپریل کو آئی ، اور میں نے حلف اٹھایا تھا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھی، ان کو ساڑھے تین سال احساس نہیں ہوا کہ عوام کو مہنگائی میں ریلیف فراہم کیا جائے، تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں . لیکن جب ان کو پتا چلا کہ عدم اعتماد آرہی ہے تو تیل کی قیمتیں کم کردیں اور ہمارے لیے جال پھینکا، ہم قرض پر سانس لے رہے ہیں، کس طرح ممکن ہے کہ تیل اور گیس درآمد کرتے ہیں تو اس پر کیسے سبسڈی دے سکتے ہیں، ہم نے اس کو روکنے کی پوری کوشش کی، مجبوری میں اضافی بوجھ دینا پڑا، مگر ہم نے 8 کروڑ افراد کو غریب طبقات کو دوہزار ماہانہ سبسڈی دی ، جس کے پاس سکوٹرہے، یا بس پر سفر کرنا ہے تو ٹکٹ خرید سکتا ہے، بچوں کی تعلیم پر خرچ کرسکتا ہے، یہ پابندی نہیں کہ آپ نے تیل پر خرچ کرنا ہے، غریب عوام کے ساتھ ہمارا دل دھڑکتا ہے، ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ غریب عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے .

. .

متعلقہ خبریں