سیالکوٹ کی خاتون کو گھناؤنا کام کرنے کے جرم میں صوابی کی عدالت نے سنائی سزا

(قدرت روزنامہ)سیالکوٹ کی خاتون کو گھناؤنا کام کرنے کے جرم میں صوابی کی عدالت نے سنائی سزا صوابی کی ایڈیشنل سیشن جج-2 کی عدالت نے محکمہ ایکسائز خیبرپختونخواہ کی جانب سے گرفتار دو ملزمان کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی- 16 جنوری 2019 کی درمیانی شب ایکسائز انٹیلجنس مردان ریجن کی ٹیم نے AETO سید نوید جمال کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی ٹیم انسپکٹر محمد ریاض، ایڈیشنل انچارج اذلان اسلم اور سب انسپکٹر ضیاء انور پر مشتمل دیگر نفری نے کاروائی کرتے ہوئے صوابی مردان روڈ پر منشیات سے بھری گاڑی کو پکڑا جس سے تقریبا 80 کلوگرام چرس برآمد کی گئی- کاروائی کے نتیجے میں ملزم خان محمود اور خاتون ملزمہ ریحانہ کوثر ساکن سیالکوٹ پنجاب کو گرفتار کیا تھا- پراسیکیوشن کی جانب سے انسپکٹر محمد ریاض اور سب انسپکٹر اذلان اسلم کو گواہ پیش کیا گیا جن پر مخالف وکیلوں کی جانب سے سخت جرح کی گئی- عدالت نے ثبوتوں اور گواہان کے بیان کی روشنی میں دونوں ملزمان کو مجرم ٹھہرایا اور مجرم خان محمود اور مجرمہ ریحانہ کوثر کو عمر قید اور دس دس لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی- . .

متعلقہ خبریں