سیالکوٹ کی خاتون کو گھناؤنا کام کرنے کے جرم میں صوابی کی عدالت نے سنائی سزا

(قدرت روزنامہ)سیالکوٹ کی خاتون کو گھناؤنا کام کرنے کے جرم میں صوابی کی عدالت نے سنائی سزا
صوابی کی ایڈیشنل سیشن جج-2 کی عدالت نے محکمہ ایکسائز خیبرپختونخواہ کی جانب سے گرفتار دو ملزمان کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی-

16 جنوری 2019 کی درمیانی شب ایکسائز انٹیلجنس مردان ریجن کی ٹیم نے AETO سید نوید جمال کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی ٹیم انسپکٹر محمد ریاض، ایڈیشنل انچارج اذلان اسلم اور سب انسپکٹر ضیاء انور پر مشتمل دیگر نفری نے کاروائی کرتے ہوئے صوابی مردان روڈ پر منشیات سے بھری گاڑی کو پکڑا جس سے تقریبا 80 کلوگرام چرس برآمد کی گئی- کاروائی کے نتیجے میں ملزم خان محمود اور خاتون ملزمہ ریحانہ کوثر ساکن سیالکوٹ پنجاب کو گرفتار کیا تھا-

پراسیکیوشن کی جانب سے انسپکٹر محمد ریاض اور سب انسپکٹر اذلان اسلم کو گواہ پیش کیا گیا جن پر مخالف وکیلوں کی جانب سے سخت جرح کی گئی- عدالت نے ثبوتوں اور گواہان کے بیان کی روشنی میں دونوں ملزمان کو مجرم ٹھہرایا اور مجرم خان محمود اور مجرمہ ریحانہ کوثر کو عمر قید اور دس دس لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی-

Recent Posts

بلوچستان کے کوہ سلیمان کے علاقے میں معدنیات کے نئے ذخائر کی تلاش شروع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت نے سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے متعدد…

4 mins ago

اٹھارہویں ترمیم کا دفاع کرینگے، این ایف سی ایوارڈ صوبوں کا بنیادی حق ہے، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ…

11 mins ago

دستارچند گز کا کپڑا ہر گز نہیں، ذمہ داری، تحفظ وسلامتی کی علامت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبے کے قومی قبائلی معتبرین اور سیاسی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ دستارچند گز…

20 mins ago

بلاول کا دورہ بلوچستان ، بےروزگار گریجویٹس کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے چار ارب روپے مختص

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے…

30 mins ago

گاڑی چوری کی روک تھام، حب میں کراچی اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ چوکیاں قائم کرنیکا فیصلہ

حب(قدرت روزنامہ)کراچی سے گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے ضلع حب کے مختلف پولیس…

1 hour ago

پاکستان سے 6 لاکھ سے زائد افغان باشندے وطن واپس لوٹ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی…

1 hour ago