موجودہ حالات میں جو پارٹی چھوڑ کر جائے گا وہ بیوقوف ہی ہو سکتا ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوٹے جو چھوڑ کر گئے ہیں ان کا حشر سب دیکھ رہے ہیں . موجودہ حالات میں جو پارٹی چھوڑ کر جائے گا وہ بیوقوف ہی ہو سکتا ہے .

انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے استعفوں کے معاملہ پر اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہونے پر کہا کہ پارٹی میں مختلف لوگوں کی مختلف آرا ہوتی ہے .
کور کمیٹی کی سربراہی عمران خان کرتے ہیں اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم اسمبلی میں واپس نہیں جائیں گے . موجودہ اسمبلی میں جانے کا فائدہ نہیں کیونکہ مقبوضہ اسمبلی ہے . لوٹا ایسوسی ایشن کے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا ہے . الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کر لی گئی تو اب چئیرمین نیب بھی لگایا جا رہا ہے .
لوٹے جو چھوڑ کر گئے ان کا حشر سب دیکھ رہے ہیں .

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کے کیس کو جیسے ڈیل کیا اس پر اعتراض ہے . مخصوص نشستوں کے معاملے کو ہی دیکھ لیں اسے ضمنی انتخاب سے جوڑ دیا گیا . ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب میں حمزہ شہباز کو ہی رکھنا ہے . یہ چاہتے ہیں دھاندلی کرکے کسی طرح حمزہ کو وزیراعلیٰ رکھیں . فواد چوہدری نے کہا رجیم چینج کی تحقیقات کیوں نہیں ہو رہی .
صدر نے سپریم کورٹ کو خط لکھا کیوں معاملہ کی تحقیقات کے لیے کمیشن نہیں بن رہا . پاکستان کا صدر اور پارلیمنٹ رجیم چینج سازش کا الزام لگا رہے ہیں، اتنے بڑے لیول پر سازش کی بات کی جا رہی ہےلیکن تحقیقات کیوں نہیں ہو رہی . فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی دیکھ لیں معیشت کو سرفہرست رکھا گیا، معید یوسف نے بڑی محنت کرکے سلامتی پالیسی بنائی تھی، عمران خان وہی بات کر رہے ہیں معیشت مضبوط ہو گی تو ملک ترقی کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں