موجودہ حالات میں جو پارٹی چھوڑ کر جائے گا وہ بیوقوف ہی ہو سکتا ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوٹے جو چھوڑ کر گئے ہیں ان کا حشر سب دیکھ رہے ہیں۔موجودہ حالات میں جو پارٹی چھوڑ کر جائے گا وہ بیوقوف ہی ہو سکتا ہے۔انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے استعفوں کے معاملہ پر اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہونے پر کہا کہ پارٹی میں مختلف لوگوں کی مختلف آرا ہوتی ہے۔
کور کمیٹی کی سربراہی عمران خان کرتے ہیں اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم اسمبلی میں واپس نہیں جائیں گے۔موجودہ اسمبلی میں جانے کا فائدہ نہیں کیونکہ مقبوضہ اسمبلی ہے۔لوٹا ایسوسی ایشن کے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کر لی گئی تو اب چئیرمین نیب بھی لگایا جا رہا ہے۔
لوٹے جو چھوڑ کر گئے ان کا حشر سب دیکھ رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کے کیس کو جیسے ڈیل کیا اس پر اعتراض ہے۔مخصوص نشستوں کے معاملے کو ہی دیکھ لیں اسے ضمنی انتخاب سے جوڑ دیا گیا۔ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب میں حمزہ شہباز کو ہی رکھنا ہے۔یہ چاہتے ہیں دھاندلی کرکے کسی طرح حمزہ کو وزیراعلیٰ رکھیں۔فواد چوہدری نے کہا رجیم چینج کی تحقیقات کیوں نہیں ہو رہی۔
صدر نے سپریم کورٹ کو خط لکھا کیوں معاملہ کی تحقیقات کے لیے کمیشن نہیں بن رہا۔پاکستان کا صدر اور پارلیمنٹ رجیم چینج سازش کا الزام لگا رہے ہیں، اتنے بڑے لیول پر سازش کی بات کی جا رہی ہےلیکن تحقیقات کیوں نہیں ہو رہی۔فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی دیکھ لیں معیشت کو سرفہرست رکھا گیا، معید یوسف نے بڑی محنت کرکے سلامتی پالیسی بنائی تھی، عمران خان وہی بات کر رہے ہیں معیشت مضبوط ہو گی تو ملک ترقی کرے گا۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

13 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

36 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

50 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

56 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

2 hours ago