وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور کے 200 افراد کے حج پر جانے کی خبر پر وضاحت طلب کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت مذہبی امور کے 200 افراد کے حج پر جانے کی خبرپر وضاحت طلب کر لی گئی۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر مذہبی امور کے ذاتی اسٹاف کے حج پر جانے سے متعلق خبر پر وضاحت طلب کی۔وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ذاتی اسٹاف اور وزارت کے 200 افراد کے حج پر جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس پر وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور سے وضاحت طلب کر لی۔
وزیراعظم کے فوکل پرسن نے کہا کہ حجاج کی مدد کے لیے وزارت مذہبی امور کا کچھ عملہ جاتا ہے لیکن خبر سے مختلف تاثر مل رہا ہے۔خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق پہلی حج پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق 106 حج پروازوں کے ذریعے 32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

ترجمان نے کہاکہ اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی۔ ترجمان کے مطابق فلائٹ شیڈول ویب سائٹ پر آویزاں، عازمین کو موبائل میسج جاری کر دئیے گئے،عازمین حج پریشانی سے بچنے کیلئے شیڈول پر سختی سے عمل کریں ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہاکہ عازمین حج جاری شیڈول کے مطابق قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک کروائیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین لازمی ویکسینز، شناختی لاکٹ، پاسپورٹ، حج ویزہ، ٹکٹ، ریسٹ بینڈ کے حصول کیلئے حاجی کیمپ رابطہ کریں۔ ترجمان کے مطابق پرواز سے 72 گھنٹے کے اندر کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ سعودی منظور شدہ 6 لیبارٹریز سے کرانا لازمی ہے،عازمین حج کی سہولت کیلئے حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریوں کے بوتھ قائم کر دئیے گئے،سعودی عرب روانگی کیلئے عازمین حج کا پی سی آر (منفی) ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا،پی سی آر ٹیسٹ کے واجبات 4250 روپے عازمین حج کو خود دینا ہونگے۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

7 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

31 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

44 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

50 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago