ملکی تاریخ کا مہنگا ترین سال شروع ہونے والا ہے، ماہر معیشت نے خبردار کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف ماہر معیشت نے ملکی معیشت سے متعلق بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کردیا ہے۔وزارت خزانہ کے سابق ترجمان اور ماہر معیشت مزمل اسلم نے ملکی معیشت سے متعلق تشویشناک پیشگوئی کردی ہے۔
نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کا مہنگا ترین سال شروع ہونے والا ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے نیچے آگئے ہیں جبکہ بر آمدات میں مشکلات ہیں، ملک میں مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کارخانے بند ہونے کی خبریں آرہی ہیں جبکہ روپیے پر بھی پورے سال دباؤ رہنے کا امکان ہے، ایک جانب یہ کہتے ہیں زہر کھانے کے پیسے نہیں اور دوسری جانب ایم این ایز اور ایم پی ایز کے لیے 60 ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں۔دوسری جانب ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن کہتے ہیں پیٹرول کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 260 روپے تک پہنچ جائے گی کیونکہ ابھی ایک یا 2 بوسٹر اور لگنے ہیں۔
ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ جب بھی حکومت بدلتی ہے تو ہمیں آئی ایم ایف، آئی ایم ایف کھیلنا پڑتا ہے، عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانا نہیں چاہتے تھے تو ان پر دباؤ ڈال کر انہیں بھی آئی ایم ایف کے پاس لے جایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حالات ایسے پیدا کردیے جاتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جایا جائے، معیشت اور حالات کی بہتری جیسے الفاظ اپنی ڈکشنری سے نکال دیں کیونکہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے کبھی معیشت اچھی نہیں ہوتی۔

Recent Posts

پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

3 mins ago

کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ…

8 mins ago

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کا بالی ووڈ میں ڈیبیو

کولکتہ(قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے بالی ووڈ میں بطورِ…

17 mins ago

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پاکستان تحریک…

27 mins ago

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار…

54 mins ago

بالآخر نوازشریف کے وزارت عظمیٰ سے پیچھے ہٹنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ، محمد زبیر نے اعتراف کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے…

57 mins ago