حکومت کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس بڑھانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کردی۔آئی ایم ایف کی شرط پر عمل درآمد کے لیے حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس کے دفاتر پاکستان میں قائم کرنے اور آمدن پاکستانی کرنسی میں ادا کی جائے گی۔
سوشل میڈیا سمیت آن لائن گیمز اور ٹک ٹاک سے آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہیں جب کہ یوٹیوب کی اندرون ملک ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) نے بجٹ میں انکم ٹیکس کی رعایتیں اور مراعات ختم کرنے کی شرط رکھ دی ۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کے تحت سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے ۔

جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے منسلک ہے ، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں ، وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافے کی بجائے ایڈ ہاک الاؤنس دینا چاہتی ہے ، ایڈ ہاک الاؤنس دینے کے لیے بھی آئی ایم ایف کی رضامندی ضروری ہے ، آئی ایم ایف کی منظور کردہ تجاویز ہی بجٹ کا حصہ ہوں گی ۔
خیال رہے کہ آئندہ مالی سال 2022-23 کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا ، اس مقصد کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کا اجلاس ( آج ) 6 جون بروز پیر طلب کر رکھا ہے ، اجلاس میں بجٹ پر بحث ہوگی اور رواں سیشن میں آئندہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ دوسری جانب آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2184 ارب روپے رکھنے کی تجویز دے دی گئی ، وزیر منصوبہ بندی کی صدارت میں سالانہ پلان کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں آئندہ مالی سال کے لیئے ترقیاتی بجٹ 2184 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔
ذرائع کے مطابق صوبوں کیلئے 1384 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ تجویز کیے گئے ہیں ، آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کا ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے تک تجویز دی گئی ، اراکین قومی اسمبلی کی پبلک اسکیم کے لیے 91 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ، اراکین قومی اسمبلی کو پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈز دیے جائیں گے۔

Recent Posts

اسکردو میں پانی کی قلت دُور کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے کیا حل نکالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسکردو میں پانی کی قلت گزشتہ سال سے ایک بڑا مسئلہ بن…

7 mins ago

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

31 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

44 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

50 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 hour ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago