حکومت کے سخت اقدامات کے باوجود ڈالر کنٹرول میں نہ آسکا ، مزید مہنگا ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی سخت اقدامات کے باوجود امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا . تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید 94پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 201پر ٹریڈ کر رہا ہے .

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک بار پھر روپے کے مقابلے ڈالر200روپے سے تجاوز کر گیا جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں 2.50روپے تک کمی واقع ہوئی ہے . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ایک بار پھر ڈالر کے سامنے پاکستانی پرویہ دباؤ کا شکار ہو گیا . انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر2.55روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 198.15روپے سے بڑھ کر200.40روپے اور قیمت فروخت 198.25روپے سے بڑھ کر200.80روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2.50روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 197.50روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت198.50روپے سے بڑھ کر201روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی . فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو یورو کی قدر میں بھی2.50روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 210.50روپے سے بڑھ کر213روپے اور قیمت فروخت212.50روپے سے بڑھ کر215روپے ہو گئی اسی طرح 4روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 245.50روپے سے بڑھ کر250روپے اور قیمت فروخت 248.50روپے سے بڑھ کر252.50روپے ہو گئی .

. .

متعلقہ خبریں