وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبرآئی ہے . کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کر دی .

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم مارکیٹیں شام 7 بجے بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا . وفاقی کابینہ میں 4 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا .
الیکشن کمیشن کی سال 2021 کی رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی . کابینہ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہو گی . وفاقی کابینہ کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا پلان پیش کیا جائے گا . پاور ڈویژن کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا پلان بھی پیش کیا جائے گا . وفاقی کابینہ میں کفایت شعاری مہم سے متعلق تجاویز بھی پیش ہوں گی .

وفاقی کابینہ وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام کی مراعات کم کرنے کی منظوری دے گی .

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت ہو گی . خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا . وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو فری پٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کیا . وزیراعظم کی جانب سے یہ فیصلہ پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد کیا گیا . خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے کے سرکاری اداروں میں پیٹرول کے استعمال پر 35 فیصد کٹوتی کردی .
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے سرکاری اداروں میں پیٹرول پر 35 فیصد کٹوتی کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں ، اس ضمن میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے چیف سیکریٹری آفس کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ، کٹوتی کا فیصلہ کفایت شعاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا اور فیصلے کا اطلاق خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اداروں پر ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں