وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبرآئی ہے۔کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم مارکیٹیں شام 7 بجے بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔وفاقی کابینہ میں 4 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کی سال 2021 کی رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔کابینہ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہو گی۔وفاقی کابینہ کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا پلان پیش کیا جائے گا۔پاور ڈویژن کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا پلان بھی پیش کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ میں کفایت شعاری مہم سے متعلق تجاویز بھی پیش ہوں گی۔

وفاقی کابینہ وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام کی مراعات کم کرنے کی منظوری دے گی۔

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت ہو گی۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو فری پٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم کی جانب سے یہ فیصلہ پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد کیا گیا۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبے کے سرکاری اداروں میں پیٹرول کے استعمال پر 35 فیصد کٹوتی کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے سرکاری اداروں میں پیٹرول پر 35 فیصد کٹوتی کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں ، اس ضمن میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے چیف سیکریٹری آفس کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ، کٹوتی کا فیصلہ کفایت شعاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا اور فیصلے کا اطلاق خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اداروں پر ہوگا ۔

Recent Posts

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

14 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

27 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

34 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

43 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago