او آئی سی کی بھارتی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات کی مذمت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم دشمنی کو شہ دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو او آئی سی اور سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں کی جانب سے مذمتوں کا سامنا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ توہین آمیز بیان دینے والوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا احتساب کیا جائے۔
حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کی ہرزہ سرائی پر مسلم دنیا میں اشتعال بڑھنے لگا ہے۔ایران، قطر اور کویت میں بھارتی سفیروں کو طلب کرکے بی جے پی ترجمان کی گستاخی پر شدید احتجاج کیا گیا۔
بھارتی سیاست دانوں کے توہین آمیز ریمارکس پر انڈونیشی وزارت خارجہ نے بھی شدید مذمت کرتے ہوئے مذمتی پیغام جکارتہ میں بھارتی سفیر کو پہنچا دیا۔
دوسری جانب سعودی عرب، بحرین اور کویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ سپر اسٹورز سے احتجاجاً بھارتی اشیاء ہٹادی گئیں۔مفتی اعظم عمان احمد بن حمد الخليلی نے بھی بھارتی اشیاء کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

3 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

4 hours ago