نیب تاریخ کی سب سے بڑی 16 ارب کی پلی بارگین کی درخواست منظور

لاہور (قدرت روزنامہ)نیب تاریخ کی سب سے بڑی16ارب کی پلی بارگین کی درخواست منظور،ہائوسنگ سوسائٹی مالکان3 سال اقساط میں رقم دینگے.
رقم بہت کم ہے ،متاثرین کا عدالت کے باہر احتجاج ،احتساب عدالت لاہور کے جج سجاد احمد شیخ نےایڈن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی میں 11 ہزار افراد سے 25 ارب سے زائد کا فراڈ کیس میں سوسائٹی مالکان کی پلی بارگین منظور کرکے کیس کو داخل دفتر کر دیا. نیب پراسکیوثر اسد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان تین سال کے عرصے میں اقساط میں سولہ ارب روپے کی ادائیگی کریں گے.
عدالت نے قرار دیا رقم کی ادائیگی تک ملزمہ انجم امجد ملک سے باہر نہیں جا سکی گی اگر سولہ ارب رقم کی ادائیگی نہ کی گئی تو کیس دوبارہ کھل جائے گا،ملزمہ پلی بارگین ڈیل کے بعد سے سزا یافتہ تصور کی جائے گی.
ملزمہ کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے سوسائٹی متاثرین نے احتساب عدالت کے باہر احتجاج کیا متاثرین نے موقف اپنایا کہ ہمارے ساتھ 25 ارب روپے کا فراڈ ہوا پلاٹوں کی قیمت 75 ارب ہو چکی ہے ہمیں 16 ارب دیا جا رہا ہے ،سولہ ارب کی رقم بہت کم ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago