(قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے 100 بکریاں برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلہ خصوصی اجازت نامے کے تحت کیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری بھی دے دی .
بکریاں یو اے ای کے صدر جنرل شیخ محمد بن زید کے لیے برآمد کی جائیں گی .
خیال رہے کہ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 کے تحت زندہ جانوروں کی برآمد پر پابندی عائد ہے .
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے بکریوں کی برآمد کے لیے خصوصی اجازت مانگی گئی .
. .