روپے کا برا حال ، ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کاروبارکے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر 202 روپے 75 پیسے کا ہوگیا . تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کا برا حال جبکہ امریکی کرنسی کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا .

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، قدر میں 3 روپے 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 204 روپے ہو گئی ہے . اوپن مارکیٹ کی طرح سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دو روپے 77 پیسے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا . یاد رہے پیر کے روز بھی کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کےاختتام پر ڈالر 200 روپے 6 پیسے پر بند ہوا تھا . دوسری جانب ایک سال میں پاکستان کا مجموعی قرضہ6 ہزار 625 ارب روپے بڑھ گیااسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا مجموعی قرض ایک سال میں 6ہزار 625 ارب روپے بڑھ گیا . اپریل 2021میں پاکستان کا مجموعی قرض 37ہزار 79ارب روپے تھا جو مارچ 2022 میں 43 ہزار 995 ارب روپے تک پہنچ گیا . البتہ اپریل 2022 میں مجموعی قرضہ29 کروڑ روپے کمی کے بعد 43ہزار 704ارب روپے ہو گیا . پاکستان کا اندرونی قرض اپریل 2022 میں 28 ہزار 913ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 14 ہزار 291 ارب روپے تھا . اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2021میں پاکستان کا مجموعی قرض 38 ہزار 705ارب روپے جبکہ جون 2020میں 35ہزار 107ارب روپےتھا .

علاوہ ازیں وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے منسلک ہے

کیونکہ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں . ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ

وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی .

. .

متعلقہ خبریں