اقتدار ہماری منزل نہیں، عمران خان کے جعلی خط کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا، مولانا واسع

پشین (قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر اور وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو بدترین معاشی تباہی سے دو چار کیا، موجودہ حکومت ملک میں مہنگائی کے خاتمے اور معاشی بحران کے خاتمے کیلئے پرعزم اور اس میں کمی لانے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کررہی ہیں، حالیہ بلدیاتی انتخابات میں صوبہ بھر میں جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کی کامیابی عوام کا جماعت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے . وفاقی وزیر مولانا عبدالواسیع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پارلیمنٹ اور اسمبلی کے فلور پر اپنے عوام کے حقوق پر بھر پور آواز اٹھائی ہے، ہم بلوچستان کے عوام کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے، ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے اقتدار ہماری آخری منزل نہیں ہے بلکہ ہم ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کا قیام اور ملک میں ائین کا دفاع قانون اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ٓائی ایم ایف کے پاس جانے سے اچھا ہے کہ میں خود کشی کرلوں لیکن جب مسلم لیگ (ن)کی حکومت 2018ء میں جارہی تھی تو ہم آئی ایم آئی کے 20 ہزار ارب ڈالر کے مقروض تھے لیکن عمران خان نے اپنے چار سال دور حکومت میں آئی ایم سے قرض لیتے ہوئے اسے پچاس ہزار ارب ڈالر تک پہچا کر ملک کو تباہی سے دو چار کردیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جعلی خط کا ڈرامہ فلاپ ہوا تو انہوں نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ میری حکومت کو اسٹیلبشمنٹ نے ختم کیا جب اسکی حقیقت بھی سامنے آئی تو اب ایک نیا ڈرامہ رچایا کہ میری جان کو سخت خطرہ ہے . انہوں نے کہا کہ یہ تمام تر ڈرامے دوبارہ حکومت میں آنے کیلئے اور قوم کو گمراہ کرنے کیلئے نت نئے حربے استعمال کیئے جارہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں