شہری کوئٹہ کی خوبصورتی کیلئے میٹرو پولٹین انتظامیہ سے تعاون کریں، بشریٰ رند

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ جبار بلوچ سے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود بشریٰ رند نے کی ملاقات کی . ملاقات میں کوئٹہ شہر میں صفائی کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیااس موقع پر چیف آفیسر عبدالواحد بادینی، عبدالحق اچکزئی، دلاور خان، عبدالحق بلوچ، زیب رند اور دیگر بھی موجود تھے .

ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولٹین کارپوریشن جبار بلوچ نے کوئٹہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے شہر کی خوبصورتی اور بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے کوئٹہ شہر کی ماضی کی خوبصورتی یعنی لٹل پیر س بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کا نظام بہتر بنانے کیلئے دن اور رات اوقات میں شفٹیں کام کررہی ہے جن میں ہیو ی مشینریسووزکینالہ گینگ سمیت دیگر وسائل کو استعمال میں لایا جارہا ہے . انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی دوبالا کرنے کیلئے بلڈنگ کوڈ کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی . انہوں نے اس سلسلے میں عوام اور تاجروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کیلئے میٹروپولٹین انتظامیہ کا ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کی خوبصورتی بحال ہوجائے . اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کہا کہ میٹرو پولٹین انتظامیہ کی کم وسائل میں بھی کارکردگی قابل تعریف ہے، امید کرتے ہیں کہ میٹروپولٹین عملہ مزید بھی شہر کی بہتری کیلئے کردادا کرے گا . انہوں نے ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولٹین جبار بلوچ کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت میٹرو پولٹین انتظامیہ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور ہرممکن تعاون کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں