پاکستانی روپیہ تگڑا، امریکی کرنسی ہلکان صبح سویرے ڈالر کی قیمت دھڑم سے گر گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے تک انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 75 پیسے کی سطح پر موجود ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز

پاکستان میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور تیل سے متعلق ادائیگیوں کے سبب امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے جس کی وجہ سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 202روپے کی سطح عبور کر چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 203 روپے پر پہنچ گیا ،آئندہ دنوں میں ڈالر کی اڑان مزید بلند ہونے کا امکان ظاہر کیا جار ہا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق آئندہ ہفتے ہونے والے مالیاتی ٹاسک فورس کے اجلاس کے پیش نظراور روپے کی قدر میں کمی کو تیل کی ادائیگیوں کی وجہ سے ایک بار پھر روپیہ گراوٹ کا شکار ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 200.40روپے سے بڑھ کر202روپے اور قیمت فروخت200.80روپے سے بڑھ کر 202.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں2روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 200روپے سے بڑھ کر202روپے اور قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر203روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔

Recent Posts

پارٹی رہنماؤں کا مزید دو روزہ ریمانڈ اور دہشت گردی اور اسلحہ برآمدگی کے الزام لگانا قابل مذمت ہے، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ +اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن…

6 mins ago

کوئٹہ میں موسم کی تبدیلی ،سردی کے باعث شاہراؤں پر سوپ اور یخنی کی ریڑھیاں اور دکانیں سج گئیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کی امد کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی قیمتوں…

13 mins ago

کوئٹہ ،گداگروں کی بھرمار سے جرائم کی شرح میں شدید اضافہ، محکمہ سوشل ویلفیئر یونٹ تاحال غیر فعال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میدں گداگروں کی بھرمار پولیس اور متعلقہ تھانے اور محکمہ سوشل…

21 mins ago

کوئٹہ ،بسوں میں جیب کتروں اورچوروں کا راج ،شہری پریشان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لوکل بسوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا…

25 mins ago

گوادرساحل پر ٹرالرمافیا اور فورسزعوام کے کاروبارپر قبضہ کرکے رکاوٹیں ڈال رہی ہے، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ،ممبر بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے…

33 mins ago

روزگار کے زرائع محدود، بلوچستان اس وقت سنگین سیاسی معاشی مشکلات کا شکارہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ و مرکزی کمیٹی اور وحدت بلوچستان کابینہ کی حلف…

37 mins ago