قندھار کے بعد مزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قندھار کے بعد بھارت نے مزار شریف میں قیام پذیر اپنے سفارتی عملے اور مقیم شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر واپس چلے جائیں۔بھارت کی جانب سے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں قائم بھارت کے قونصل جنرل نے یہ ہدایت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پہ جاری کی ہے۔تفصیلات کے مطابق افغان فورسز اور طالبان میں لڑائی کی شدت کے باعث بھارت نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں موجود بھارتیوں کو کہا گیا کہ وہ طالبان کے ساتھ شدید لڑائی

کے دوران ملک کے چوتھے بڑے شہر مزار شریف سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے آج افغانستان سے واپس آجائیں۔ مزار شریف سے نئی دہلی کے لیے ایک خصوصی پرواز روانہ ہو گی، لہذا بھارتی حکام نے شہریوں سے کہا کہ وہ مزار شریف یا اس کے آس پاس موجود کسی بھی بھارتی شہری سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ روانہ ہونے والی خصوصی پرواز میں بھارت کے لیے روانہ ہو جائیں۔بھارتی شہریوں سے کہا گیا کہ خصوصی پرواز کے ذریعے افغانستان چھوڑنے والے اپنا مکمل نام اور پاسپورٹ نمبر و دیگر تفصیلات فوری طور پر قونصل خانے میں جمع کرائیں۔بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تقریبا ایک ہزار سے 15 سو کے قریب بھارتی افغانستان میں مقیم ہیں۔

Recent Posts

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

1 min ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

7 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

14 mins ago

ایچ آر سی پی کا مبینہ توہین مذہب پر 2 افراد کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کمیشن نے مبینہ طورپر 2 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر…

22 mins ago

جج نے جلد عمران خان کو سزا دینی ہے، علیمہ خان کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین…

29 mins ago

سابق صدر عارف علوی نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل کو آئین کی تدفین کا بل قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے مجوزہ…

40 mins ago